Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حسن تیرا جو کبھی وجد میں لاتا ہے مجھے

شارق جمال

حسن تیرا جو کبھی وجد میں لاتا ہے مجھے

شارق جمال

MORE BYشارق جمال

    حسن تیرا جو کبھی وجد میں لاتا ہے مجھے

    یہ جہاں آئنہ خانہ نظر آتا ہے مجھے

    دشت پر خار میں کھینچے لیے جاتا ہے مجھے

    ہر نیا عشق ترے ہجر میں پاتا ہے مجھے

    میں نہیں مسلک ارباب وفا سے واقف

    حسن کیوں راز کی ہر بات بتاتا ہے مجھے

    جانے یہ تو ہے ترا غم ہے کہ دل کی وحشت

    جانب کوہ ندا کوئی بلاتا ہے مجھے

    منتشر ہوتی چلی جاتی ہے جب ذات مری

    میرے اندر کوئی ترتیب میں لاتا ہے مجھے

    اک عدو ہے جو اجڑنے نہیں دیتا مجھ کو

    خود کو برباد بھی کر لوں تو بساتا ہے مجھے

    گرچہ خود حاصل تخلیق ہے پر حسن ترا

    بارہا صفحۂ ہستی سے مٹاتا ہے مجھے

    منزل عشق یہ کیسی ہے کہ آئینے میں

    اپنا چہرہ بھی تری یاد دلاتا ہے مجھے

    حسن بن جاتا ہے ہر حرف فسوں خیز مرا

    عشق جب شیوۂ گفتار سکھاتا ہے مجھے

    خواہش نشو و نما ہے مرے دل میں لیکن

    جتنا اٹھتا ہوں کوئی خود سے گھٹاتا ہے مجھے

    یہ بھی انعام بصیرت ہے کہ شارقؔ ہر دم

    سایہ آئینے کی صورت نظر آتا ہے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے