ہو گیا جو بھی تھا منظور خسارہ ہونا
ہو گیا جو بھی تھا منظور خسارہ ہونا
اب تو ممکن ہی نہیں عشق دوبارہ ہونا
ٹوٹ کے بکھروں یہی حق میں مرے بہتر ہے
راس آیا ہی نہیں مجھ کو ستارہ ہونا
آپ معصوم ہیں محتاط رہیں تو اچھا
ہے بڑا جرم یہاں اتنا بھی پیارا ہونا
اک فقط تیرے سوا دنیا میسر ہے مجھے
اس کو کہتے ہیں میاں عشق میں ہارا ہونا
ایک طرفہ کی محبت میں اذیت ہے بہت
ساتھ اس درد کے مشکل ہے گزارا ہونا
عین ممکن ہے اسے ہم سے محبت ہی نہیں
یعنی ممکن ہی نہیں اس کا ہمارا ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.