Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یوں اس نے اپنی چاہ کا محور بدل دیا

عدنان خالد

یوں اس نے اپنی چاہ کا محور بدل دیا

عدنان خالد

MORE BYعدنان خالد

    یوں اس نے اپنی چاہ کا محور بدل دیا

    جیسے مرا مقام ہی یکسر بدل دیا

    اس نے کہا کہ تم سے محبت ہے آج بھی

    اور اس کے بعد فون کا نمبر بدل دیا

    تم پر نہ جانے ہجر کا کتنا ہوا اثر

    میرے لیے تو تم نے کلنڈر بدل دیا

    ہونے سے اس کے تھی مرے چہرے پہ تازگی

    پھر اس نے میرا رنگ بچھڑ کر بدل دیا

    جس روز وہ ملا تھا بدل سا گیا تھا میں

    اور جا کے اس نے مجھ کو مکرر بدل دیا

    عدنانؔ کچھ نہ مجھ میں بچا یعنی وقت نے

    باہر بدل دیا مرا اندر بدل دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے