Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تیری دوری نے مجھے روگ لگا رکھا ہے

اطیب انور ساحل

تیری دوری نے مجھے روگ لگا رکھا ہے

اطیب انور ساحل

MORE BYاطیب انور ساحل

    تیری دوری نے مجھے روگ لگا رکھا ہے

    چاند کو اب مری آنکھوں نے جلا رکھا ہے

    دل کو لگتا ہے کہ وہ آج بھی آئے گا ضرور

    ہم نے ہر شے کو اسی طرح سجا رکھا ہے

    ہم کو معلوم تھا دنیا کی عداوت کا چلن

    اس لیے ہم نے ترا نام چھپا رکھا ہے

    تو تو ہر حال میں ہی جان سے پیارا نکلا

    جس نے نفرت کا بھی معیار بڑھا رکھا ہے

    یہی انجام ہے اس عشق کی قربت کا یہاں

    سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے

    شہر میں آج بھی وہ شخص بہت تنہا ہے

    جس نے دولت سے بہت نام کما رکھا ہے

    اب کوئی راہ نجات اس سے نہیں بنتی ہے

    جس نے دنیا کی محبت کو سزا رکھا ہے

    آج تک دل سے نہیں کوئی دعا نکلی ہے

    ہم نے ہر بات کو ہونٹوں میں دبا رکھا ہے

    چاہے دنیا مجھے دیکھے نہ کبھی اچھے سے

    میں نے ہر شخص کو سینے سے لگا رکھا ہے

    کون کہتا ہے کہ تنہا ہوں میں اس دنیا میں

    تیری یادوں نے تو میلہ سا سجا رکھا ہے

    ظرف دیکھا ہے مری تشنہ لبی کا تم نے

    میں نے صحرا کو بھی آنکھوں میں بسا رکھا ہے

    موج طوفان سے ڈرنا تو مقدر ہے مرا

    میں نے کشتی کو بھی منجدھار میں لا رکھا ہے

    جس کی تعبیر میسر ہی نہیں ہے ہم کو

    ایسا اک خواب نگاہوں میں سجا رکھا ہے

    خاک ہونا ہی مقدر ہے تو پھر ڈرنا کیا

    ہم نے ساحلؔ یہی مٹی کو بتا رکھا ہے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے