Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پھر بھی کتنی دیر لگے گی میرے دل کو مرنے میں

باسط پتافی

پھر بھی کتنی دیر لگے گی میرے دل کو مرنے میں

باسط پتافی

MORE BYباسط پتافی

    پھر بھی کتنی دیر لگے گی میرے دل کو مرنے میں

    تو بھی آخر کھو جائے گا دنیا داری کرنے میں

    قریہ قریہ سونا ہوگا ہریالی جل جائے گی

    پانی بھی تو تھک جائے گا دریا دریا بھرنے میں

    دھندلا دھندلا ماضی ہے اور دھندلی دھندلی یادیں ہیں

    کتنی مدت لگ جاتی ہے اشکوں کو پھر جھرنے میں

    دن کی گرمی میں لایا ہوں دور سے تازہ گھاس میاں

    کتنا لطف ملا ہوگا اب چوپایوں کو چرنے میں

    کتنی باتیں مل جائیں گی اس کی اک خاموشی سے

    جانے کیا کیا پنہاں ہوگا باسطؔ اس کے ڈرنے میں

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے