اور میں جاؤں کہاں اب دل لگانے کے لیے
اور میں جاؤں کہاں اب دل لگانے کے لیے
میں کمانے جا رہا ہوں تم کو پانے کے لیے
جا رہے ہیں تو چلے جائیں رکے کیوں ہیں یہاں
آج آئے بھی تھے تو بس آپ جانے کے لیے
جو بتانا تھا وہی مجھ کو بتایا تو نہیں
اور کیا ہی رہ گیا مجھ کو بتانے کے لیے
میں تمہارے بعد کیسے مسکراؤں گا سنو
میں تمہیں کو دیکھتا ہوں مسکرانے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.