راز تتلی کو چھو کے پایا ہے
راز تتلی کو چھو کے پایا ہے
لمس نے رنگ کو اڑایا ہے
آئنہ دیکھ کر وہ کیوں چونکا
کیا اسے خود نے ہی ڈرایا ہے
کاش تحریر اس پہ کھل جائے
میں نے لفظوں میں دل چھپایا ہے
ایک کاغذ پہ بارشیں رکھ دیں
خواب کا نقشہ یوں بنایا ہے
روشنی نے پہن لیا سایہ
دیکھ لو کیسا وقت آیا ہے
دل نے دیوار سے کہا بولے
خامشی نے مجھے ستایا ہے
دھوپ نے بھی کسر نہیں چھوڑی
چاندنی نے الگ جلایا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.