ہوتی ہے حوصلوں کی جہاں شام میرے دوست
ہوتی ہے حوصلوں کی جہاں شام میرے دوست
آتے ہیں اس مقام پہ پھر کام میرے دوست
ماں باپ بہن بھائی مرے دل کا چین ہیں
اور ہیں مری نگاہ کا آرام میرے دوست
دو چار اچھے دوست میسر ہوئے مجھے
یعنی خدا کی سمت سے انعام میرے دوست
مہکے مثال پھول تری بات ہر جگہ
چمکے مثال چاند ترا نام میرے دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.