مجھے اس کی ضرورت ہی نہیں تھی
مجھے اس کی ضرورت ہی نہیں تھی
اسے پانے کی حسرت ہی نہیں تھی
اسے دیکھا نہیں تھا میں نے جب تک
یہ دنیا خوبصورت ہی نہیں تھی
مجھے ہر حال میں پانا تھا اس کو
جسے مجھ سے محبت ہی نہیں تھی
جو دولت دیکھ کے خود کو بدل لے
مرے اندر یہ فطرت ہی نہیں تھی
مرے رب نے مجھے وہ وہ دیا ہے
جسے پانے کی چاہت ہی نہیں تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.