دے رہا ہے وہ راستہ مجھ کو
دے رہا ہے وہ راستہ مجھ کو
یعنی اک اور حادثہ مجھ کو
تجھ کو میں چاہتا ہوں اے لڑکی
چاہتی کیا ہے تو بتا مجھ کو
تجھ کو پیارا ہے ایک اک شاعر
اور بس جون ایلیا مجھ کو
اب بھلا میں کہاں چھپوں جا کر
ڈھونڈ لیتا ہے سانحہ مجھ کو
چھوڑ دوں گا تجھے بھی میں اک دن
چھوڑنے کا ہے تجربہ مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.