بے گناہی کے گنہ گار نظر آتے ہیں
بے گناہی کے گنہ گار نظر آتے ہیں
وہ جیالے جو سر دار نظر آتے ہیں
دیکھیے آج بھی ہے حسن فروشوں کا ہجوم
اب بھی یوسف کے خریدار نظر آتے ہیں
آپ کا بھی وہی تیور ہے تغافل بھی وہی
آپ بھی یار طرحدار نظر آتے ہیں
جن کو دیوانہ سمجھتے ہیں زمانے والے
سچ جو پوچھو وہی ہشیار نظر آتے ہیں
ڈوبتے جاتے ہیں رہ رہ کے ستارے مضطرؔ
اک نئی صبح کے آثار نظر آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.