ہاں کسی سے بھی کچھ نہیں کہتا
ہاں کسی سے بھی کچھ نہیں کہتا
پر میں چپ چاپ بھی نہیں رہتا
میرے غم کتنے جان لیوا ہیں
جان لیتا اگر کوئی سہتا
آنکھ پتھر کی یہ بنا لی ہے
ایک آنسو بھی اب نہیں بہتا
ایک اک کر کے ڈھہ گئی دنیا
یہ ترا غم ہے کی نہیں ڈھہتا
جس کو آواز دے رہے ہو تم
اب ترنؔ وہ یہاں نہیں رہتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.