Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمام شہر کی نظریں ہیں اس خزانے پر

جاوید ہمایوں

تمام شہر کی نظریں ہیں اس خزانے پر

جاوید ہمایوں

MORE BYجاوید ہمایوں

    تمام شہر کی نظریں ہیں اس خزانے پر

    جہاں ہے بیٹھا ہوا سانپ اک دہانے پر

    عبث ہے ڈھونڈنا بستی جو میرا مسکن تھی

    ہوئی تھی آگ کی بارش مرے ٹھکانے پر

    یہ سانس اپنی کہاں ہے کہ دسترس میں رہے

    چراغ ہستی ہواؤں کے ہے نشانے پر

    ہیں کوششیں کہ بجھے آگ شہر دل کی مگر

    ہوا بضد ہے اسے اور بھی جلانے پر

    مہیب رات کی کوئی سحر نہیں ہوتی

    تو پھر یہ کیسی چمک ہے سیاہ خانے پر

    میں داستان سہی حرف حرف سچ لیکن

    یقین کرنا پڑے گا مرے فسانے پر

    عدو کی چال ہوئی کامیاب کچھ ایسی

    لگا ہے خواب میں بھی مجھ کو آزمانے پر

    ہوں خاکسار مری خاک خاک دنیا ہے

    ملے گی خاک کی سوغات آستانہ پر

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے