تلخیٔ زیست ہو کتنی بھی مگر نا ممکن
تلخیٔ زیست ہو کتنی بھی مگر نا ممکن
رونے لگ جاؤں کروں آنکھ کو تر نا ممکن
تو نے بدلا ہے جو رستہ تو یہ طے ہے جاناں
مڑ کے دیکھے گی تجھے میری نظر نا ممکن
اپنے حصے کی سیہ شب سے شکایت ہے مگر
مانگ لوں غیر کے سورج سے سحر نا ممکن
جو کہ دولت کے لیے بیچ دے غیرت اپنی
سر اٹھا کر کے جئے ایسا بشر نا ممکن
راہ منزل پہ نکل آئی ہوں بے خوف و خطر
اب مجھے روک دے یہ گرد سفر نا ممکن
مونیکاؔ مجھ میں چمکتے ہیں محبت کے نجوم
مجھ سے نکلے کوئی نفرت کا شرر نا ممکن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.