اب کہاں ہم کسی سے ملتے ہیں
اب کہاں ہم کسی سے ملتے ہیں
اپنی ہی بے بسی سے ملتے ہیں
زخم تو جتنے چاہے دے دینا
درد سے ہم خوشی سے ملتے ہیں
تم جسے موت جانتے ہو میاں
ہم اسی زندگی سے ملتے ہیں
جس نے لوٹا مرا قرار کبھی
آج بھی ہم اسی سے ملتے ہیں
صبح ہوتے ہی کھو سا جاتا ہے
رات بھر اجنبی سے ملتے ہیں
قافیہ ہے نہ ہے ردیف مگر
لفظ کچھ شاعری سے ملتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.