فیصلہ کچھ بھی فیصلہ نہ ہوا
فیصلہ کچھ بھی فیصلہ نہ ہوا
زیست میں کیا بھلا برا نہ ہوا
لاکھ سجدے کیے گئے لیکن
کوئی پتھر کا بت خدا نہ ہوا
جس کو چاہا تھا عمر بھر دل سے
اک وہی شخص کیوں مرا نہ ہوا
دل میں دھبے رہے کدورت کے
صاف کر کے بھی آئنہ نہ ہوا
نعش فرعون سے تو عبرت لو
لاکھ کوشش کی پر خدا نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.