ہم سفر ہے یہ راستہ میرا
ہم سفر ہے یہ راستہ میرا
میرا سایہ ہے رہنما میرا
آج تک طے نہیں میں کر پایا
مجھ سے اتنا ہے فاصلہ میرا
یوں تو سب کچھ ملا ہے دنیا سے
کھو گیا ہے مگر خدا میرا
ایک پتا ہوں شاخ سے بچھڑا
مجھ سے پوچھو نہ اب پتہ میرا
میں بجھا سا چراغ ہوں گلشنؔ
کیا بگاڑے گی یہ ہوا میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.