جلوۂ حسن کی پہچان تمہاری آنکھیں
جلوۂ حسن کی پہچان تمہاری آنکھیں
دیکھ کر ہیں سبھی حیران تمہاری آنکھیں
رو بہ رو ہو کے یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
ہیں مرے عشق کا سامان تمہاری آنکھیں
علم دنیا کا ہے محدود یہیں تک شاید
میری گیتا مرا قرآن تمہاری آنکھیں
لوگ کہتے ہیں مرا چہرہ چھپا ہے ان میں
بن گئی ہیں مری پہچان تمہاری آنکھیں
تیری آنکھوں میں ہی کھولی تھی غزل نے آنکھیں
میری غزلوں کا ہیں دیوان تمہاری آنکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.