دل دھڑکتا ہے دل لگانے سے
دل دھڑکتا ہے دل لگانے سے
آنکھ روتی ہے آزمانے سے
دل کی دہلیز پار کر جاؤ
فائدہ کیا ہے لوٹ جانے سے
اس نے قربت میں بھی نہیں بخشا
باز آیا نہ دل دکھانے سے
مجھ کو تسلیم ہے تری چاہت
تو مجھے چھین لے زمانے سے
مدتوں بے خبر رہی خود سے
سدھ گنوا دی تجھے بھلانے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.