مسلسل اس کی صورت دیکھنی ہے
مسلسل اس کی صورت دیکھنی ہے
ہمیں آنکھوں کی ہمت دیکھنی ہے
تمہیں مطلب ہی کیا دل سے ہمارے
تمہیں تو صرف دولت دیکھنی ہے
بدن بھی ساتھ لے کر آئیے گا
اگر میری شرافت دیکھنی ہے
وہ جو قسمت ہماری لکھ رہا ہے
اسے بھی پہلے محنت دیکھنی ہے
ہتھیلی پر تو میرا نام لکھ لے
مجھے مہندی کی رنگت دیکھنی ہے
مجھے خود سے گھٹا کر دیکھ لینا
تجھے گر اپنی قیمت دیکھنی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.