Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرا احساس مجھ کو بے خبر ہونے نہیں دیتا

ماہر سیوہاروی

مرا احساس مجھ کو بے خبر ہونے نہیں دیتا

ماہر سیوہاروی

MORE BYماہر سیوہاروی

    مرا احساس مجھ کو بے خبر ہونے نہیں دیتا

    کبھی تنہا مجھے یہ ہم سفر ہونے نہیں دیتا

    کھٹکتی ہے جسے کانٹے کی صورت داستاں میری

    وہی اس داستاں کو مختصر ہونے نہیں دیتا

    چھپا کر غم کو ہونٹوں پر ہمارا یہ ہنسی لانا

    ہمارے غم سے تم کو باخبر ہونے نہیں دیتا

    صف اغیار میں شامل ہے اپنا ہی کوئی یارو

    ہمارے وار کو جو کارگر ہونے نہیں دیتا

    مخالف فصل کا تو باغباں ہرگز نہیں ماہرؔ

    نئی شاخوں کو لیکن با ثمر ہونے نہیں دیتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے