Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر وقت زمانے پہ نظر رکھے ہوئے ہیں

نعیم نجمی

ہر وقت زمانے پہ نظر رکھے ہوئے ہیں

نعیم نجمی

MORE BYنعیم نجمی

    ہر وقت زمانے پہ نظر رکھے ہوئے ہیں

    کس حال میں ہیں دوست خبر رکھے ہوئے ہیں

    راتوں کی سیاہی کا اثر کچھ نہیں ان پر

    وہ لوگ جو آنکھوں میں سحر رکھے ہوئے ہیں

    تحفے جو محبت میں کبھی تم سے ملے تھے

    اب تک بڑی ترتیب سے گھر رکھے ہوئے ہیں

    بیدار اگر ہو بھی گئے اٹھ نہ سکیں گے

    ہم ایسے ہی اک زانو پہ سر رکھے ہوئے ہیں

    مرجھائے ہوئے بیت گیا ایک زمانہ

    وہ پھول کتابوں میں مگر رکھے ہوئے ہیں

    ہم نے بھی کمائے ہیں محبت کے خزانے

    جھولی میں ہماری بھی گہر رکھے ہوئے ہیں

    دیدار کی خواہش میں ہر اک وقت ہی نجمیؔ

    ہم اس کے دریچے پہ نظر رکھے ہوئے ہیں

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے