Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چھپا کر فلسفہ بھی اک پس تحریر رکھا ہے

ماہر سیوہاروی

چھپا کر فلسفہ بھی اک پس تحریر رکھا ہے

ماہر سیوہاروی

MORE BYماہر سیوہاروی

    چھپا کر فلسفہ بھی اک پس تحریر رکھا ہے

    کمان فکر میں جب بھی سخن کا تیر رکھا ہے

    سبھی خوابوں کی تعبیریں تو الٹی ہو نہیں سکتیں

    تو پھر کیوں ذہن پر یہ خطرۂ تعبیر رکھا ہے

    ملی ہے کامیابی تو ہنر سمجھا اسے ہم نے

    فقط ناکامیوں کا نام ہی تقدیر رکھا ہے

    وہ لکھتے وقت جس پر آنکھ سے آنسو بھی ٹپکے تھے

    ترا وہ خط ابھی تک صورت تصویر رکھا ہے

    نہ ہو مجھ پر یقیں تو دیکھ لے خود ہی کبھی آ کر

    حفاظت سے کلیجے میں ترا ہر تیر رکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے