عشق سے خالی خالی دنیا
عشق سے خالی خالی دنیا
بھاڑ میں جائے سالی دنیا
تم کو کیسے دنیا بولوں
گندی سی ہے گالی دنیا
مولا علی نے دی تین طلاقیں
دے کر دور اچھالی دنیا
پھر بھی کچی کچی سی ہے
سو سو بار ابالی دنیا
اس سے تھوڑا بچ کے رہنا
اندر کی ہے کالی دنیا
مجھ کو دین تھمایا لیکن
خود اس نے چمکا لی دنیا
جھوٹے خواب دکھائے تم نے
کب ہے دیکھنے والی دنیا
اجڑی اجڑی کیوں رہتی ہو
کون ہے تیرا مالی دنیا
پھولوں جیسے کان تمہارے
کانٹوں جیسی بالی دنیا
حیرت ہے کہ بیت اللہ کی
کرتی ہے رکھوالی دنیا
آگے یار تمہاری مرضی
میں نے تو سمجھا لی دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.