ہاتھ میں جب رنگ آ ہی جائیں گے
ہاتھ میں جب رنگ آ ہی جائیں گے
لوگ میرے سنگ آ ہی جائیں گے
میں تو خود سے بھی ہوں اکتایا ہوا
آپ مجھ سے تنگ آ ہی جائیں گے
کس طرح مجھ کو رکھیں گے ہم سفر
سامنے جب ننگ آ ہی جائیں گے
کون کس کے ساتھ ہوگا پھر یہاں
جب دلوں پر زنگ آ ہی جائیں گے
دنیا داری جان لیں گے آخرش
جینے کے سب ڈھنگ آ ہی جائیں گے
کاش کوزہ گر اگر چھو لے مجھے
مجھ پہ پھر سے رنگ آ ہی جائیں گے
واسطہ جب بھی پڑے گا ہیر سے
راہ میں سو جھنگ آ ہی جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.