ایک ہی در ہے اور خدا کا در
ایک ہی در ہے اور خدا کا در
بند ہوتا نہیں دعا کا در
آپ کا در ہے آپ ہی کا در
اب یہی ہے مری بقا کا در
چھوڑ دی تخت و تاج کی چاہت
جب سے مجھ کو ملا عطا کا در
زخم گہرے تھے جب سبھی دل کے
عشق سے ہی کھلا شفا کا در
دونوں مجھ پر کھلے ہی رکھتا ہے
زخم کا در بھی اور دوا کا در
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.