اے مالک جہاں یہ گزارش قبول کر
اے مالک جہاں یہ گزارش قبول کر
اس داغ دار قلب کو پتھر سے پھول کر
اب یاد رفتگاں میں نہ دل کو ملول کر
ذکر خدا سے روح کو مریم بتول کر
اس طرح میرے صبر کو قاصد نہ آزما
اک مختصر سی بات میں پیدا نہ طول کر
قرب خدا ہو حاجت تسکین قلب ہو
ہر حال میں زباں سے تو ذکر رسول کر
واقف ہوں میکدے کی سبھی رسم و راہ سے
ساقی نہ مجھ کو یاد دلانے کی بھول کر
پھر ابرہہ کا لشکر جرار ہے رواں
منظور پھر طیور فلک کا نزول کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.