Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یاروں نے اپنے اپنے گھروں کو بسا لیا

جمیل ملک

یاروں نے اپنے اپنے گھروں کو بسا لیا

جمیل ملک

MORE BYجمیل ملک

    یاروں نے اپنے اپنے گھروں کو بسا لیا

    اک تم کہ اپنی ذات کو زنداں بنا لیا

    گمراہ تو ہوئے تھے مگر خود کو پا لیا

    اپنے ہی آئنے سے تمہارا پتہ لیا

    ان ناتوانیوں پہ بھی تھے اتنے خود نگر

    یہ زندگی کا کوہ گراں بھی اٹھا لیا

    آنکھوں سے موتیوں کا ہے تانتا بندھا ہوا

    ڈوبے ہیں اس طرح کہ سمندر چرا لیا

    بس اک شعور راہ نوردی تھا آس پاس

    کیا کیا نہ راستوں میں لٹیروں نے آ لیا

    ڈوبے ہیں ہم تو بیچ بھنور میں مگر بتا

    ساحل پہ جا کے تو نے بھی کیا ناخدا لیا

    خود بھی تو امتحان وفا سے گزر کے دیکھ

    تو نے تو لاکھ بار ہمیں آزما لیا

    اس دور بے ہنر میں ہیں دونوں گرفتہ دل

    کیا دے سکے ہیں ہم بھی تمہیں اور کیا لیا

    ہم نے تو چاہتوں کے خزانے لٹا دیے

    دنیا نے پتھروں کو گلے سے لگا لیا

    معیار دوستی ہے کہ بازار دوستی

    سودا محبتوں کا کیا راستا لیا

    آگے نکل گئے تھے بہت ہم سفر جمیلؔ

    ہم نے بھی منزلوں پہ مگر ان کو جا لیا

    مأخذ :

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے