Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تجھ کو چاہت کی قسم یوں نہ بھلانا مجھ کو

حبیب ندیم

تجھ کو چاہت کی قسم یوں نہ بھلانا مجھ کو

حبیب ندیم

MORE BYحبیب ندیم

    تجھ کو چاہت کی قسم یوں نہ بھلانا مجھ کو

    اپنی یادوں کے گلستاں میں سجانا مجھ کو

    عمر بھر ساتھ نبھانے کے کیے ہیں وعدے

    اب جدا ہو کے کہیں چھوڑ نہ جانا مجھ کو

    واسطہ رب کا تجھے یوں بھی نہ نفرت کرنا

    بس محبت سے ذرا دل میں بسانا مجھ کو

    تجھ سے حالات کے پتھر نہ سہے جائیں گے

    اپنے احساس کا آئینہ بنانا مجھ کو

    تو نے بخشے ہیں یہ شہرت کے جزیرے بے شک

    اب تکبر کے بھی دلدل سے بچانا مجھ کو

    بے ثمر ہی سہی آنگن کا شجر ہوں تیرے

    گر میں سایہ بھی نہ دے پاؤں گرانا مجھ کو

    دشمنی یوں تو سبھی لوگ کیا کرتے ہیں

    تو پڑوسی ہے مرا دوست بنانا مجھ کو

    اب امیری کا نشہ ہے تو رکھو دور مجھے

    جب غریبی تمہیں گھیرے تو بلانا مجھ کو

    گر ہوں کانٹا تو کسی آگ میں رکھ دینا حبیبؔ

    اور پتھر ہوں تو رستے سے ہٹانا مجھ کو

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے