Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

قطرے کو آپ دریا کا رتبہ نہ دیجیے

حسن امام فدائی

قطرے کو آپ دریا کا رتبہ نہ دیجیے

حسن امام فدائی

MORE BYحسن امام فدائی

    قطرے کو آپ دریا کا رتبہ نہ دیجیے

    ذرے کو آفتاب کا درجہ نہ دیجیے

    خوشیوں کی میں تلاش میں آیا ہوں گاؤں سے

    پردیس میں غریب کو دھوکا نہ دیجیے

    ایسا نہ ہو کہ بد دعا نکلے زبان سے

    ماں کو یہ سوکھی روٹی کا ٹکڑا نہ دیجیے

    ہم تم سے دور ہو گئے دل ٹوٹنے کے بعد

    پیغام دوستی کا دوبارہ نہ دیجیے

    سب دیکھتا ہے وہ جسے ہم دیکھتے نہیں

    جھوٹا کبھی کسی کو بھروسہ نہ دیجیے

    دل ٹوٹ جائے گا تو ملے گا نہ پھر حسنؔ

    ترک تعلقات کا موقع نہ دیجیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے