ہر ایک راز سے واقف مری سہیلی ہے
ہر ایک راز سے واقف مری سہیلی ہے
جو میرے ساتھ مرے بچپنے میں کھیلی ہے
ہر ایک شخص سے جو کھل کے بات کرتی ہے
وہی مرے لیے سب سے بڑی پہیلی ہے
سبھی کے ساتھ جو ہنستی تھی مسکراتی تھی
ہجوم شہر میں وہ لڑکی کیوں اکیلی ہے
بہت بلند ہے دیوار اس کے رتبے کی
مرے بزرگوں کی وہ آخری حویلی ہے
مہک رہی ہے فضا اس کے ذکر سے ہر سو
وہ میرے صحن میں کھلتی ہوئی چنبیلی ہے
ابھی میں ڈھونڈتی ہوں اس کو ان لکیروں میں
مری نگاہ کے آگے مری ہتھیلی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.