کچھ خلل سا مرے دماغ میں ہے
کچھ خلل سا مرے دماغ میں ہے
رونق حسن سب ایاغ میں ہے
جس کی سانسوں کا لمس پا نہ سکا
کیوں وہ اب تک مرے سراغ میں ہے
رخ پہ غازہ سجا ہے کچھ ایسے
بے سبب جسم و جان راغ میں ہے
زخم سوکھے تو کیا ہوا یارو
پھول جیسی مہک دماغ میں ہے
وہ زغن کو بھی مات دے دے گا
حوصلہ اتنا اب کے زاغ میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.