Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پہلے لگا کہ دور وہ جانے لگے بہت

دانش البیلا

پہلے لگا کہ دور وہ جانے لگے بہت

دانش البیلا

MORE BYدانش البیلا

    پہلے لگا کہ دور وہ جانے لگے بہت

    پھر یوں ہوا کہ یاد وہ آنے لگے بہت

    ویران دل میں پھر تری یادوں کے قافلے

    رفتار دھڑکنوں کی بڑھانے لگے بہت

    یہ انتشار ٹکڑوں میں یونہی نہیں ہوا

    دراصل میرے دل پہ نشانے لگے بہت

    بھولا نہیں ہوں آج بھی یہ اور بات ہے

    یہ درد دل بھلانے کو شانے لگے بہت

    ہم کو کسی کے سنگ سے دقت نہیں ہوئی

    لیکن ترے دیے ہوئے طعنے لگے بہت

    جب تک تھی زندگی تو رلایا گیا مجھے

    آنکھیں ہوئیں جو بند منانے لگے بہت

    دانشؔ یہ کیسا دور محبت ہے دیکھیے

    محبوب ہیں جو دل کو دکھانے لگے بہت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے