مسرت میرے چہرے سے عیاں ہے
مسرت میرے چہرے سے عیاں ہے
مگر وہ غم جو سینے میں نہاں ہے
محبت جس کے دل پر حکمراں ہے
وہی انسان اس کا راز داں ہے
حقیقت میں وہی وہم و گماں ہے
جو انساں کی نگاہوں سے نہاں ہے
بچا ہے جو بھی اس کی نذر کر دو
وہ رہزن تھا یہ میر کارواں ہے
جفاؤں پر کسی کی تبصرہ کیوں
کہ یہ راز حساب دوستاں ہے
خدا اس مصلحت سے دور رکھے
جو شیخ و برہمن کے درمیاں ہے
لغت کی یہ نہیں محتاج راہیؔ
محبت کی زباں دل کی زباں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.