دل نے اگرچہ بے سر و سامان کر دیا
دل نے اگرچہ بے سر و سامان کر دیا
لیکن سفر حیات کا آسان کر دیا
شعلوں کو اپنے پیار سے گلدان کر دیا
نادان دل نے عقل کو حیران کر دیا
سوزن نما حیات نے احسان کر دیا
چبھ چبھ کے مجھ کو صاحب دیوان کر دیا
تنہائیوں کی لو میں جلاتا تھا اپنی ذات
محفل ملی تو آپ کو ویران کر دیا
انسان ہی کو دیکھیے ابلیس وقت نے
انسانیت سے دست و گریبان کر دیا
تب تو ہر ایک شخص کو کرنا پڑا قبول
جب اس نے اہل عشق کا اعلان کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.