Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل کو مرض ملا ہے کسی دل نواز سے

ثقلین مشتاق

دل کو مرض ملا ہے کسی دل نواز سے

ثقلین مشتاق

MORE BYثقلین مشتاق

    دل کو مرض ملا ہے کسی دل نواز سے

    ہے رابطہ فضول کسی چارہ ساز سے

    الجھی ہوئی ہے زندگی زلف دراز سے

    بچنا ہے اب محال تری چشم ناز سے

    دل مطمئن بہت تھا گناہوں کے درمیاں

    جب تک ملی نہ آنکھ کسی پاکباز سے

    ٹوٹا تھا اس قدر مرا آئینۂ حیات

    جوڑا نہ جا سکا کسی آئینہ ساز سے

    گر خیریت عزیز ہو دل کی ذرا تجھے

    ہرگز نہ کرنا گفتگو اس فتنہ ساز سے

    یوں ہی نہیں کہا ہے خدا تجھ کو اے خدا

    سجدے کیے ہیں میں نے جبین نیاز سے

    رفتار زندگی کی بڑھانے کے واسطے

    کرنا پڑا نباہ پھر اک جلدباز سے

    مشتاقؔ کیوں اجالوں کی باقی رہی نہ آس

    کیا دشمنی ہوا کی ہے اب شمع ساز سے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے