سبھی کمروں میں بھی تالے پڑے ہیں
سبھی کمروں میں بھی تالے پڑے ہیں
مکان عشق میں جالے پڑے ہیں
ابھی تو دور ہے منزل بھی کوسوں
ابھی سے پاؤں میں چھالے پڑے ہیں
ملے موقع تو ڈس لیتے ہیں اپنے
کہ گویا سانپ ہم پالے پڑے ہیں
ہے راہ عاشقی میں خار اتنے
ہمیں تو جان کے لالے پڑے ہیں
کھلا ہے زیبؔ کوئی راز ایسا
کہ چہرے سب کے ہی کالے پڑے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.