Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عجز اور انکسار دیکھا ہے

عاصم بخاری

عجز اور انکسار دیکھا ہے

عاصم بخاری

MORE BYعاصم بخاری

    عجز اور انکسار دیکھا ہے

    برسر اقتدار دیکھا ہے

    پھر بھی دل یہ نہیں بھرا اپنا

    دیکھا اور بار بار دیکھا ہے

    تیرے چہرے پہ پھول کے جیسے

    جب بھی دیکھا نکھار دیکھا ہے

    ہم نے دیکھے ہیں لہجے فرعونی

    دولتوں کا خمار دیکھا ہے

    جس پہ تصویر تھی نہ عورت کی

    آج اک اشتہار دیکھا ہے

    ہر گلے میں بخاریؔ جی ہم نے

    غربتوں کا ہی ہار دیکھا ہے

    ہم نے ماں کی دعاؤں کا عاصمؔ

    گرد اپنے حصار دیکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے