یار جب بے حجاب ہوتا ہے
یار جب بے حجاب ہوتا ہے
آپ اپنا جواب ہوتا ہے
دل کا ہونا برا نہیں ہوتا
دل کا لگنا خراب ہوتا ہے
پہلے ملتی ہے پیار میں لذت
درد پھر بے حساب ہوتا ہے
جس کی تقدیر میں بچھڑنا ہو
ایسا ملنا عذاب ہوتا ہے
پہلے سوتے میں خواب آتے تھے
اب تو سونا بھی خواب ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.