پہلے کچھ روز کسی طرح جدائی کاٹی
پہلے کچھ روز کسی طرح جدائی کاٹی
ریل نے دونوں بدن کی پھر اداسی کاٹی
تم زباں کاٹو ہماری ہے اجازت جاناں
پر خبردار اگر بات ہماری کاٹی
عشق نے پہلے ہمارا بھی بہت دھیان رکھا
ہم نے بھی پہلے پہل خوب ملائی کاٹی
اس نے بھی روتے ہوئے فون ہمارا کاٹا
ہم نے بھی اپنی محبت کی کلائی کاٹی
کیا پتہ کتنے عدد پیٹ کٹیں گے اس میں
کہنے کو ایک ہی لیبر کی دہاڑی کاٹی
اتنا ہمدرد کنویں تک مجھے آنے بھی دیا
اتنا ظالم کہ مرے آتے ہی رسی کاٹی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.