جب کبھی اس سے سامنا ہوگا
جب کبھی اس سے سامنا ہوگا
درد آنکھوں سے بہہ رہا ہوگا
اس کی آواز سن کر ایسا لگا
وہ بہت دور جا چکا ہوگا
تم بہت دیر کر چکی ہوں گی
اور مجھے ہجر کھا چکا ہوگا
میری حالت پہ مسکراتا ہے
کیسی مٹی سے وہ بنا ہوگا
جو تری جستجو میں خاک ہوا
اس نے کیا کیا نہیں سہا ہوگا
ایسی حالت میں چھوڑ آیا اسے
ہر کوئی اس سے پوچھتا ہوگا
زلف زنجیر بن چکی ہوگی
جانے والا نہ جا سکا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.