Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر ایک درد کو اپنا بنا کے رکھا ہے

یش تریویدی

ہر ایک درد کو اپنا بنا کے رکھا ہے

یش تریویدی

MORE BYیش تریویدی

    ہر ایک درد کو اپنا بنا کے رکھا ہے

    یہ اپنے آپ کو کیسا بنا کے رکھا ہے

    کسی نے حسن سے آگے اسے نہیں دیکھا

    سبھی نے چاند کا ٹکڑا بنا کے رکھا ہے

    بڑے سکون سے وہ سو رہی ہے اور اس نے

    ہمارے ہاتھ کو تکیہ بنا کے رکھا ہے

    میں ٹوٹ جاؤں گا پتھر نہ مارنا مجھ کو

    تمہارے پیار نے شیشہ بنا کے رکھا ہے

    تمہاری زلف کو ہاتھوں سے میں سنواروں گا

    اسی خیال کو سپنا بنا کے رکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے