دل پتھر اور چہرے پھول
دل پتھر اور چہرے پھول
دیتے بھی ہیں دھوکے پھول
بیگانوں سے یار بھی نکلے
کیکٹس میں کچھ آئے پھول
اس کے لب پر یوں ہے تبسم
پھول پہ بیٹھے جیسے پھول
دن بھر تارے بن کر چمکے
رات ہوئی تو سوئے پھول
تتلی کے پیروں میں دیکھو
باندھ رہے ہیں دھاگے پھول
اس کے دھیان میں بنتے جائیں
چھت کھڑکی دروازے پھول
دل کا درد ہے مدھم مدھم
گلدستے میں سوکھے پھول
آنکھ میں کیسے خواب ہیں اترے
جھیل پہ کس نے ڈالے پھول
پیار کا رستہ کنکر پتھر
لیکن پیر کے چھالے پھول
اک چہرے کو دیکھ کے ساگرؔ
ذہن گلی میں مہکے پھول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.