دہن کو زخم زباں کو لہو لہو کرنا
دہن کو زخم زباں کو لہو لہو کرنا
عزیزو سہل نہیں اس کی گفتگو کرنا
کھلے دریچو کو تکنا تو ہاؤ ہو کرنا
یہی تماشہ سر شام کو بہ کو کرنا
جو کام مجھ سے نہیں ہو سکا وہ تو کرنا
جہاں میں اپنا سفر مثل رنگ و بو کرنا
جہاں میں عام ہیں نکتہ شناسیاں اس کی
تم ایک لفظ میں تشریح آرزو کرنا
دل تباہ کی ایذا پرستیاں معلوم
جو دسترس میں نہ ہو اس کی جستجو کرنا
میں اس کی ذات سے انکار کرنے والا کون
نہ ہو یقیں تو مجھے اس کے رو بہ رو کرنا
جو حرف لکھنا اسے لوح آب پر لکھنا
جو نقش کرنا سر سطح آب جو کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.