Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنے مطلب کے لیے حد سے گزر جاتے ہیں

مونیکا سنگھ موہ

اپنے مطلب کے لیے حد سے گزر جاتے ہیں

مونیکا سنگھ موہ

MORE BYمونیکا سنگھ موہ

    اپنے مطلب کے لیے حد سے گزر جاتے ہیں

    وعدے کر کر کے یہاں لوگ مکر جاتے ہیں

    زندہ رہنے کے جتن اپنی جگہ ہیں پیارے

    وقت آ جائے تو بچتے نہیں مر جاتے ہیں

    جس کو طوفان سے لڑنا ہے وہ چٹان بنے

    ریت کے ڈھیر ہواؤں میں بکھر جاتے ہیں

    تم سمجھدار ہو ہر کام کو سوچو سمجھو

    ہم تو دیوانے ہیں جو ٹھان لیں کر جاتے ہیں

    منفرد طرز پہ جیتے ہیں ہم اپنی دنیا

    ہم جدھر بھیڑ نہیں جاتی ادھر جاتے ہیں

    شدت غم سے نہیں ٹوٹنے والے ہم لوگ

    ہم اداسی میں ذرا اور نکھر جاتے ہیں

    مونیکاؔ یوں بھی نہیں روتی کبھی زخموں پر

    اس کو معلوم ہے اک روز یہ بھر جاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے