بھروسہ ٹوٹ جائے جب کسی کا
بھروسہ ٹوٹ جائے جب کسی کا
نظر آتا نہیں رستہ خوشی کا
جہاں مطلب پرستی بڑھ گئی ہو
وہاں مشکل ہے رشتہ دوستی کا
کسی کے درد کو اپنا بنا کر
مزہ پایا ہے میں نے زندگی کا
فضاؤں میں مہک گھل سی گئی ہے
یہ جادو ہے کسی کی دلبری کا
محبت بانٹنے نکلے تھے گھر سے
مگر الزام پایا دشمنی کا
جہاں ایمان بکنے لگ گیا ہو
وہاں کیا مول ہوگا سادگی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.