تمہارا دل بھی کہے تب بھی دل لگانا نہیں
تمہارا دل بھی کہے تب بھی دل لگانا نہیں
سفر میں غیر کے ہاتھوں سے کچھ بھی کھانا نہیں
دماغ مان گیا ہے یہ جسم مانا نہیں
بچھڑتے وقت تو مجھ کو گلے لگانا نہیں
بڑے سلیقے سے سمجھا دیا ہے لڑکوں کو
کہیں بھی جاؤ مگر اس گلی میں جانا نہیں
محبتوں میں وہ محرومیاں ہیں میرے دوست
زمین دار ہوں پھر بھی کوئی ٹھکانہ نہیں
میں تیرا ہو نہیں سکتا سو بے وفائی کی
نہیں تو ترک تعلق کا کچھ بہانہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.