Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے پاگل بنانے لگ گئے ہیں

نعیم نجمی

مجھے پاگل بنانے لگ گئے ہیں

نعیم نجمی

MORE BYنعیم نجمی

    مجھے پاگل بنانے لگ گئے ہیں

    وہ پھر نزدیک آنے لگ گئے ہیں

    جو آئے تھے جہاں میں روتے روتے

    وہ بچے مسکرانے لگ گئے ہیں

    کبھی یوں منہ بنا کر بیٹھ جانا

    کبھی ہم کو منانے لگ گئے ہیں

    تمہارے ہاتھ ایسا لگ رہا ہے

    محبت کے خزانے لگ گئے ہیں

    کسی کے حسن کی سنجیدگی کو

    سمجھنے میں زمانے لگ گئے ہیں

    جنہیں ہم نے دکھائی ساری دنیا

    ہمیں آنکھیں دکھانے لگ گئے ہیں

    انہیں پہلو میں میں نے کیا بٹھایا

    بڑے نخرے دکھانے لگ گئے ہیں

    جو کل تک منحصر تھے مجھ پہ نجمیؔ

    وہ اب دامن بچانے لگ گئے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے