محبتوں میں تو کچھ بھی پتہ نہیں لگتا
محبتوں میں تو کچھ بھی پتہ نہیں لگتا
بہت برا ہے وہ پھر بھی برا نہیں لگتا
ہماری آنکھیں ہیں ویراں حویلیوں جیسی
کوئی زمانوں سے آیا گیا نہیں لگتا
میں با وفا ہوں کسی کو یقیں نہیں آتا
وہ بے وفا ہے مگر بے وفا نہیں لگتا
ہر ایک شخص سے رکھتا مدد کی امیدیں
وہ زندگی سے ابھی آشنا نہیں لگتا
ہمارا دوست شگفتہ مزاج ہے اتنا
خفا بھی ہو تو کبھی وہ خفا نہیں لگتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.