Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت کا سفر رستے میں آدھا چھوڑ دیتے ہیں

نظام نوشاہی سنبھلی

محبت کا سفر رستے میں آدھا چھوڑ دیتے ہیں

نظام نوشاہی سنبھلی

MORE BYنظام نوشاہی سنبھلی

    محبت کا سفر رستے میں آدھا چھوڑ دیتے ہیں

    نئی پیڑھی کے مجنوں اپنی لیلیٰ چھوڑ دیتے ہیں

    چمک زردار کے بنگلے کی ہر دن بڑھتی جاتی ہے

    پڑوسی کے یہاں لیکن اندھیرا چھوڑ دیتے ہیں

    تمہیں کیسے چمن کا ہم نگہباں منتخب کر دیں

    تمہارے خوف سے پنچھی بسیرا چھوڑ دیتے ہیں

    سیاسی لوگ ہم کو اس لیے اچھے نہیں لگتے

    زبانیں کاٹ کر یہ لوگ گونگا چھوڑ دیتے ہیں

    محبت کے یہ رنج و غم بڑے ظالم بڑے ظالم

    جو مرنا چاہتا ہے اس کو زندہ چھوڑ دیتے ہیں

    نظامؔ ان سے کوئی رشتہ نبھانے کی توقع کیا

    جو مقصد پورا کرتے ہی ٹھکانہ چھوڑ دیتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے